ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان 3 سال تک جاری رہے گا،نجم سیٹھی

Chairman PCB

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔نجم سیٹھی نے غیر ملکی اخبار سے گفتگو میں پاکستان کے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا سلسلہ جاری رہے گا، ورلڈ الیون ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہ سیریز مسلسل 3 سال تک کھیلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم اکتوبر اور ویسٹ انڈیزکی ٹیم نومبر میں آئےگی جبکہ اگلے سال ایک سے 2 بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ سالوں میں مزید بڑی ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں۔انہون نے مزید کہا کہ 2 سال پہلے بورڈ اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا لیکن اب دہشت گردی کے خلاف 90سے 95 فیصد مقاصد حاصل کرچکے ہیں اس لیے ملک کی بہتر صورتحال عالمی برادری کو ہماری طرف متوجہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.