عمران خان آج بچوں کے ہمراہ لندن جائیں گے

Chairman PTI

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے آج بروز ہفتہ اپنے دونوں بچوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ لندن روانہ ہو جائیں گے بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان گزشتہ شام تقریبا چار بجے اسلا م آباد سے لاہور پہنچے یہاں انہوں نے بعض غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقات کی یہ بھی بتایاگیا ہے کہ عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کی اور ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی عمران خان پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد گزشتہ شام قرطبہ چوک جیل روڈ پر منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے وہاں پہنچے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.