عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلرریلیز، شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، دیکھیے

ممبئی ،جدت ویب ڈسیک ::: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم میں اپنے کردارکے حوالے سے عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے حد جاندارہے، میں نے اپنے کیریئرمیں ایسا کردار پہلے کبھی ادا نہیں کیا۔ فلم ’چیٹ انڈیا‘ اگلے ماہ 25 جنوری 2019 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم ’جنت‘،’’بادشاہو‘ اور ’اظہر‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار عمران ہاشمی کی اگلی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے، تاہم اب شائقین کا انتظار ختم ہوا، فلم کا پہلا ٹریلرریلیز کردیا گیا جس میں عمران ہاشمی اپنی پچھلی فلموں سے بالکل مختلف کردار میں نظر آرہے ہیں۔
فلم کی کہانی تعلیمی نظام میں موجود نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس نے تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ عمران ہاشمی ٹریلر میں نقل مافیا کے سرگرم کارکن کے طور پرنظرآئیں گے۔ فلم کی کہانی سومک سین نے لکھی ہے جب کہ عمران ہاشمی کی پروڈکشن کمپنی ایلپسس انٹرٹینمنٹ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے عمران ہاشمی پروڈکشن کے شعبے میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.