/

کھٹی میٹھی چیری٬ مہنگا لیکن قیمتی فوائد کا حامل پھل

ویب ڈیسک ::موسم گرما بےشمار پھلوں کی آمد کا موسم ہے اور آج کل آپ اپنے اردگرد پھلوں کی بہار دیکھ بھی رہے ہوں گے- چیری بھی ایک ایسا ہی پھل ہے ہمیں یقین ہے کہ چیری کے اتنے فوائد جاننے کے بعد آپ ضرور اسے اپنی غذا کا حصہ بنائیں گے جس کی آمد موسم گرما میں ہوتی ہے اور یہ خوبصورتی اور حیرت انگیز فوائد میں اپنی مثال آپ ہے۔
چیری پر ہونے والی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ سرخ اور رس دار چیری آرتھرائٹس اور گٹھیا کے درد میں آرام دیتی ہے۔ ساتھ ہی کینسر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض سے بچنے میں بھی فائدے مند ہوتی ہے۔
یوں تو تمام اقسام کی چیریز صحت کے لیے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں۔ لیکن تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے رنگ کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔
چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت کرتی ہے، کولیسٹرول کم کرتی ہے اور بھرپور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسی ڈینٹ پایا جاتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دوڑنے اور دیگر جسمانی ورزشوں کے بعد چیری کا جوس پینا انتہائی صحت بخش ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کا جوس پینے سے نہ صرف تھکان کا احساس کم ہوتا ہے بلکہ دوڑنے کی وجہ سے پٹھوں میں ہونے والے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیریز میں قدرتی طور پر موجود Antioxidants قوتِ مدافعت مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جو لوگ بے آرامی کا شکار ہوتے ہیں یا جنہیں نیند بہت کم آتی ہے ان کیلئے بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
ماہرین چیری کو نظام ہضم کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں کیونکہ اس فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے-
چیری وزن کو متوان رکھتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی٬ ای٬ پوٹاشیم ٬ میگنیشیم٬ آئرن اور فولیٹ موجود ہوتا ہے- چیری میں فاضل چربی کو پگھلانے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے-

Health Benefits of Cherries

Leave a Reply

Your email address will not be published.