شمالی کوریا کے بحران پر روس اور چین کی مشاورت

بیجنگ جدت ویب ڈیسک روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ روسی نیوز ایجنسی نے یہ بات چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتائی ہے۔ چینی وزارت کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں وانگ ژی نے لاوروف کو بتایا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا ایک دوسرے کو اشتعال دینے والے بیانات اور اقدامات کو روکیں۔ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات کی دھمکی دے رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.