چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدثات دور کرنے پر راضی ہو گیا

جدت ویب ڈیسک ::پاک چین دوستی اور مضبوط ہو گئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے ٹو کے تحت مزاکرات کا نواں دور چین میں ہوا ۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت اور چینی وفد کی قیادت نائب وزیر تجارت نے کی ۔ چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدثات دور کرنے پر راضی ہو گیا ۔ پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضا مندی ظاہر کر دی ۔ الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے سے انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے ۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.