#ChineseDepartmentHealth #posesfacilitie #3childrenpolicy

چینی محکمہ صحت 3بچوں کی پالیسی کیلئے سہولیات کیلئے تجاویز پیش

//

چین:جد ت ویب ڈیسک:چین کے محکمہ صحت نے 3بچوں کی پالیسی پرعمل درآمد کی سہولت کیلئے اقدامات تجویز کئے ہیں قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کمیشن نے خاندانی منصوبہ بندی کے مقامی ضوابط میں بروقت نظر ثانی اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال میں اعلی معیار کے طبی وسائل کو زیادہ قابل رسائی بنانے پر زور دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق کمیشن نے بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں نجی کرداروں کی شرکت اور ایک بچے والے کنبے کے بچوں کیلئے چھٹی کے نظام کے قیام کی تلاش کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال کر سکتے۔نوٹس میں انتظامی امور کو ہموار کرنے،سرکاری خدمات میں بہتری لانے اور آبادی کی نگرانی بڑھانے اور آبادی کی حکمت عملی پر تحقیق سمیت اقدامات شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی:وزیراعلی پنجاب

Next Story

کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Latest from اہم خبریں