ایک اور بھارتی اداکارہ کی پراسرار ہلاکت، کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں

Chitra Kamaraj

ممبئی : جدت ویب ڈیسک :پانڈین اسٹور کے فلمی نام سے مشہور تامل اداکارہ چترا کمراج نے اپنے ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں خودکشیوں کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے خاص طور پر دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈوان کے دوران بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سشانت سنگھ راجپوت سمیت متعدد فلم وٹی وی اسٹار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں اور اب خبر سامنے آرہی ہے کہ ایک اور نوجوان اداکارہ نے خودکشی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ چترا کمراج، جسے چتو وی جے کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا، آج صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، وہ شوٹنگ کے بعد ہی اپنے ہوٹل روم واپس پہنچی تھیں۔