ایران سے نمٹنے کےلئے بنیادی تبدیلیوں کے خواہاں ہیں،ڈائریکٹر سی آئی اے

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ایران میں حکمران نظام سے نمٹنے اور خطے میں ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی پالیسیوں کے حوالے سے بنیادی تبدیلیاں کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولوراڈو میں ایسپن سکیورٹی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے باور کرایا کہ ایران دنیا بھر میں امریکی مفادات کے لیے سب سے خطرناک ریاست ہے۔ان کے مطابق ایرانی نظام کے حوالے سے امریکی پالیسی میں ہونے والی تبدیلی امریکاکی جانب سے نئی حکمت عملی پر عمل درآمد سے واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آغاز کر دیا ہے اور ابتدائی اقدامات کے طور پر صدر ٹرمپ نے خطے کے ممالک کا اتحاد قائم کرنا شروع کیا ہے تا کہ ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر میدان صاف ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.