شہباز شریف کو ہوش آگیا ،جاں بحق بچے کے لوا حقین سے دلی ہمدردی ، نوٹس لے لیا

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لالہ موسیٰ میں ریلی کے دوران بچہ جاں بحق ہو گیا، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق بچے کے لوا حقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کی اورواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوگجرات سے رپورٹ طلب کرلی۔شہباز شریف نے واقعہ کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ۔ واقعہ کے ذمہ دارو ں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے لالہ موسیٰ میں گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.