انسداد دہشتگردی عدالتوں کی منتقلی ،وزیراعلیٰ نے ڈیڈ لائن دیدی

CM Sindh

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ستمبر تک انسداد دہشتگرد عدالتوں کو سینٹرل جیل منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلی ہائوس میں کلفٹن سے انسداد دہشتگرد عدالت کی سینٹرل جیل منتقلی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی، صوبائی وزیر داخلہ سہیل سیال، صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز، آئی جی جیل نصرت منگن و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں کلفٹن سے انسداد دہشتگرد عدالت کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے طریقے کار پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگرد عدالتوں کی سینٹرل جیل منتقلی سے قیدیوں کو کلفٹن میں قائم انسداد دہشتگرد عدالتوں میں لے جانے کے حوالے سے مسائل حل ہوجائیں گے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ ستمبر تک عدالتوں کی کلفٹن سے سینٹرل جیل کراچی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کلفٹن سے انسداد د ہشتگرد عدالت کی منتقلی کے بعد وہاں پر ایک پبلک لائبریری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں یہ انسداد دہشتگرد عدالتیں جیسے ہی خالی ہوں وہاں پر فوری طور پر ایک پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک خوبصورت لائبریری جہاں پر کتابیں، ڈجیٹل کتابوں سمیت دیگر تمام سہولیات میسر ہوں، قائم کی جائے تاکہ لوگوں کو اچھی سہولت میسر آسکے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی کو جیل میں انسداد دہشت گرد عدالتوں کی عمارتوں کے کام کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردعدالتوں کی منتقلی کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.