تحریک انصاف سندھ میں جیتی ہوئی نشستیں کھو دے گی،وزیراعلیٰ سندھ

سکھر جدت ویب ڈیسک وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنا آتی ہے لیکن سیاسی طور پر ابھی وہ نابالغ ہیں۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے انہیں مزید سیاست سیکھنی پڑے گی وہ جلد سیاست سیکھ لیں گے ۔ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ ان کی پارٹی میں آگئے جس پر انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے ، پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ کی آئی جی سندھ کے عہدے پر بحالی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا اور آگے بھی یہی ہوگا ہمیں آئی جی کے معاملے پر تحفظات ضرور ہیں لیکن ہم عدالت کے حکم پر عمل کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.