#CNGprices #RiseAgain #Karachi #Pakistan

سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

//

کراچی:جدت ویب ڈیسک: سی این جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی بے قدری قیمت بڑھانے کی وجہ قرار دی ہے۔صدر آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق پنجاب میں فی لیٹر 5 روپے اور سندھ میں 8 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب میں سی این جی 112 روپے لیٹر جب کہ سندھ میں 148 روپے کلو ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

9 پاکستانی پلیئرز کا محدود تفریحی دورہ ٹوکیوختم

Next Story

پورنوگرافی کیس‘ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کا نقصان

Latest from اہم خبریں