آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ رجمنٹ سینٹر کا دورہ شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے سندھ رجمنٹ کے شہداءکو دفاع مادر وطن کیلئے عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ رینک کےبیج لگائے اور تقریب سے خطاب میں ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے سندھ رجمنٹ کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں سندھ رجمنٹ کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران اور اہلکاروں نے تقریب میں شرکت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حیدر آباد آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے انہیں خوش آمدید کہا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداءپرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سندھ رجمنٹل سینٹر کا دورہ،رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینکس لگانے کی تقریب میں شرکت کی ۔ آرمی چیف نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے سندھ رجمنٹ کی خدمات کو سراہا،شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.