/

ہر پاکستانی شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے ،آرمی چیف

جدت ویب ڈیسک :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دورے میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، میرٹ اور امن و امان کی فضا بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، نوجوان سوشل میڈیا پر اکسانے والے بیانات سے خبردار رہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ داعش اور دیگر تنظیمیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہدف بنارہی ہیں، نوجوان شدت پسند تنظیموں کے حوالے سے خبردار رہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اورمستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہے، پاکستانی نوجوان ملک کو امن اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں، کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں، طلبا سوشل میڈیا پر اکسانے والے بیانات سے چوکس رہیں۔دریں اثنا آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء سے ملاقات بھی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں دیرپا امن کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، میرٹ اور امن و امان کی فضا بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.