پینے والوسنو!!!چائے پینے والوں کیلئے خوشخبری

Coffee Green tea Water Oolong

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی ایک روپے سستی ہوکر 50 روپے فی کلو پر آگئی ہے، شہر کے بازاروں میں چینی 55 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔کراچی جوڑیا بازار ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے سپلائی مناسب ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ہول سیل میں چینی کی100 کلو بوری 100 روپے سستی ہوکر 5 ہزار روپے پر آگئی ہے،جبکہ فی کلو چینی 50 روپے فروخت ہوئی ہے۔کراچی ریٹیلرز گروسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی نے بتایاکہ ریٹیلرز نے چینی 52 روپے فی کلو خریدی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے بازاروں میں فی کلو چینی55 روپے فروخت ہورہی ہے۔نئے نرخ پر مال آنے پر قیمتوں میں کمی ہوجائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.