/

شہر میں تجاوزات کےخاتمے اورصفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تاجر برادری اور مارکیٹ ایسوسی ایشنزکا تعاون حاصل کیا جائے گا۔کمشنر کراچی

کراچی (جدت ویب ڈیسک )شہر کرا چی میں صفا ئی کی صو رتحا ل بہتر بنا نے اور تجا وزات کے خلا ف مہم کے سلسلے میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس طلب منعقد کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر رفیق قریشی ، ضلعی بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سجنانی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی آفس اعجاز حسین رند،ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، ضلعی بلدیہ جنوبی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسران، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر، کراچی ہول سیلر گروسرز ایسویسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید ، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسویسی ایشن کے صدر محمد رضوان ، آرام باغ مارکیٹ ایسویسی ایشن کے چیئرمین محمد آصف اور دیگر نمائندے بھی موجو د تھے۔ اجلاس میں صفائی اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال اور سٹرکوں اور فٹ پاتھوں پرپتھارے داروں غیر قانونی پارکنگ اور دیگر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اس صورتحال کو مر بوط کوشش کر کے ٹھیک کر نے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مہم سے متعلقہ ادارے متحرک ہونگے اور ان کی کار کر دگی بہتر ہو گی ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے تجارتی تنظیموں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اجلاس میں تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں نے کمشنر کراچی کی اس مہم کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان کوششوں کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کی ہر ممکنہ مدد کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ صفائی اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی مہم کا جائزہکراچی (جدت ویب ڈیسک )شہر کرا چی میں صفا ئی کی صو رتحا ل بہتر بنا نے اور تجا وزات کے خلا ف مہم کے سلسلے میں کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس طلب منعقد کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی فرحان غنی، ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر رفیق قریشی ، ضلعی بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی سجنانی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی آفس اعجاز حسین رند،ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، ضلعی بلدیہ جنوبی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسران، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر، کراچی ہول سیلر گروسرز ایسویسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید ، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسویسی ایشن کے صدر محمد رضوان ، آرام باغ مارکیٹ ایسویسی ایشن کے چیئرمین محمد آصف اور دیگر نمائندے بھی موجو د تھے۔ اجلاس میں صفائی اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا شہر میں صفائی کی موجودہ صورتحال اور سٹرکوں اور فٹ پاتھوں پرپتھارے داروں غیر قانونی پارکنگ اور دیگر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔اس صورتحال کو مر بوط کوشش کر کے ٹھیک کر نے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مہم سے متعلقہ ادارے متحرک ہونگے اور ان کی کار کر دگی بہتر ہو گی ، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے تجارتی تنظیموں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، اجلاس میں تجارتی تنظیموں کے عہدیداروں نے کمشنر کراچی کی اس مہم کا خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ وہ ان کوششوں کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کی ہر ممکنہ مدد کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ صفائی اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ہر پندرہ روز بعد جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں اور تجارتی تنظیموں کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مہم کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔متعلقہ اداروں کے درمیان آپس میں رابطے کو مضبوط بنانے اور گاہے بہ گاہے اقدامات کو موثر بنانے کے لئے فوری مشاورت اور کارروائی کے لئے واٹس ایپ گروپ بنانے کا بھی  کیا گیا تاکہ فوری نوعیت کے فیصلے اور کارروائی کر نے میں مدد ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.