/

ماہ محرم میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا

کراچی جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے مہینے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ میں شرکت کی اس موقع پر ڈی جی رینجرز محمد سعید سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے.ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا استقبال کیا اور تفصیلی ملاقات کی.کور کمانڈر کراچی شاہد مرزا بیگ نے کہا کہ محمر الحرام میں کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری اور کارکردگی اپنی جگہ لیکن اس کے لیے شہریوں کا تعاون بھی اشد ضروری ہے.ترجمان رینجرز کے مطابق کور کمانڈر کراچی کو محرم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر لیفٹنینٹ شاہد بیگ مرزا نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں قیام امن کے لیے رینجرز کی کاوشوں کو سراہا.کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے امام بارگاہوں، مجالس، جلوس کے راستوں پرسیکیورٹی کومزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی جائے.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.