بھارت میں کورونا کا قہر، اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی کمی کا سامنا

Corona Pandemic in India and Modi
Corona Pandemic in India and Modi

نئی دہلی:جدت ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، ایک روز کے دوران دولاکھ نئے کورونا کیسز سامنے آگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں یکم مئی سے سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے، عبادت گاہیں، تفریحی مقامات اور شاپنگ مالز بند ہوں گے۔بھارت کے دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں موجود 52 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 321 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.