کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی

Coronavirus Pandemic Situation in the World
Coronavirus Pandemic Situation in the World

ریاض جدت ویب ڈیسک:کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 28 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 کروڑ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھر سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 541 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 866 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116ہوچکی ہے۔

بھارت میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 61 ہزار 881 افراد ہلاک جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت ٹیم کی حتمی رپورٹ میں کورونا وائرس لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان مسترد کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وائرس کے چمگادڑ سے انسانوں میں پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.