/

کووڈ 19 کی نئی قسم پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے، ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: چین میں کووڈ 19 کے سامنے آنے کے ایک سال بعد وائرس نے اپنے خصوصیات تبدیل کرلی ہیں اور اب یہ زیادہ منتقل ہونے والا بن گیا ہے جس نے ماہرین صحت کے خدشات کو بڑھادیا ہے کہ اب یہ برطانیہ سے پوری دنیا میں پھیل سکتا ہے۔
تاہم انہیں یقین ہے کہ حال ہی میں متعارف ہونے والی ویکسین نئی قسم کے خلاف مؤثر ہوگی کیونکہ اس میں سے زیادہ تر اسپائک پروٹین کو ہدف بناتی ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی قسم زیادہ منتقل ہونے والی ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ بہت خطرناک نہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت کے ترجمان ساجد شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک پاکستان میں کووڈ 19 کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی ادارہ صحت نمونوں سے اس کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔