//

سندھ بھرمیں گاڑی میں2سےزائدافرادکےسفرپرپابندی

کراچی ۔ ویب ڈیسک ::کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں زیادہ افراد کے سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے گاڑی میں 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ تیسرے فرد کو گاڑی میں سفر کی اجازت صرف اسپتال یا کلینک جانے کی صورت میں ملے گی۔
عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر بلانے پر پابندی ہوگی۔
ہدایت کے مطابق صرف ضروری اسٹاف کو دفاتربلایا جائے اور آن لائن کام کوترجیع دی جائے۔ خلاف ورزی پر منیجرز اور مالکان ذمہ دار ہوں گے۔ کرونا کیسز بڑھنے پر کسی بھی علاقے کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا