چینی کمپنیاں ہی سی پیک ناکام بنانے میں مصروف

کراچی جدت ویب ڈیسک پاک چائنا اکنامک کوریڈور سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے چین کی ہی بعض کمپنیاں سرگرم ہوگئی ہیں اور اپنے کاروباری مفادات کے لئے اس عظیم منصوبہ کو فراڈ اور جعلسازی کا شکار کر رہی ہیں۔ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد چینی کمپنی “ہواوے “نے اپنا نیا شکار DTMB کو بنا لیا ہے جس کے تحت پی ٹی وی کی ڈیجیٹیلائزیشن کی جانی تھی جو سی پیک منصوبے کا حصہ تھی تاہم جب چینی کمپنی ” ہواوے ” کو معلوم ہوا کہ اس کا ٹھیکہ ایک اور چینی کمپنی کو دیدیا گیا ہے تو اس کی انتظامیہ کی طرف سے اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے اور ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ ” ہواوے ” کی انتظامیہ نے چینی ادارے ” سی میک ” کے جعلی لیٹر ہیڈ اور اسٹامپ پیپر کے ذریعے پاکستانی حکام کو دھوکہ دینے کی کوشش کہ لیکن جب سی آئی اے نے تفتیش کی تو جعلسازی ثابت ہو گئی اور یوں پاکستانی حکام میں تشویش کی لہر ڈوب گئی۔ ? اس سارے معاملے کی تحقیقات کے دوران زمان چیمہ نامی شخص سامنے آیا ہے جس کے خلاف اسلام آباد کے کھنہ تھانے میںایف آئی آر 257درج کی گئی ہے تاہم زمان چیمہ نے سابق ایم این اے محمد اعجاز چوہدری، شاہد نعیم گوندل اور “ہواوے ?” کے چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر جاہن اور کمنی کے سینئر افسران پر انہیں استعمال کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا ہے ۔ ‘”ہواوے ” کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی تاہم ہواوے کی بااثر مینجمنٹ کو نہ تو گرفتار کیا جا سکا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی جا سکی تاہم پی ٹی وی کی ڈیجٹلائزیشن کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ۔ یاد رہے کہ چینی کمپنی ” ہواوے ” پر جنوبی سوڈان میں بھی اسی طرح کی جعلسازی کے الزامات عائد کئے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.