/

آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ انعقاد سے قبل تنازع کی زد میں آ گیا ایونٹ ایک سال کے لیے ملتوی

دبئی ۔جدت ویب ڈیسک ::: ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟ آئی سی سی فیصلہ نہ کرسکا۔اور اب آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ انعقاد سے قبل تنازع کی زد میں آ گیا، کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی سے ایونٹ ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ 10 جون تک مؤخر کر دیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے درخواست کی تھی کہ میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھایا جائے۔
تاہم کرکٹ آسٹریلیا کا آئی سی سی فنانشل کمیٹی کو لکھا جانے والا یہ خط میڈیا پر لیک ہو گیا ہے، بورڈ ممبران نے خفیہ معلومات باہر نکلنے پر تحفطات ظاہر کیے اور اس کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کو میگا ایونٹ ایک سال آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے، دوسری طرف کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ارل ایڈینگز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2022 تک ملتوی ہونا کرکٹ کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں کھیلوں کو متاثر کیا ہے، اس دوران کرکٹ کے متعدد مقابلے مؤخر یا ملتوی کیے جا چکے ہیں، کو وِڈ 19 کے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے آئی سی سی نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ آیندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں دوبارہ غور کرے گی، اور اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری رہیں گی۔

India tour of Australia 2020-21 schedule, venues confirmed: T20I ...