دنیا مشورہ نہ دے، میزبانی کیسے کرنی ہے ہم جانتے ہیں، وسیم اکرم

Crickter

لاہور جدت ویب ڈیسک قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ کسی کو ہمیں مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، ہم جانتے ہیں کہ ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی کیسے کرنی ہے۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ دنیا کے تجربہ کار کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جبکہ ورلڈ الیون میں ہاشم آملہ، عمران طاہر اور دیگر کرکٹ کے بڑے بڑے نام ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے تاہم کسی کو پاکستان کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں کہ میزبانی کیسے کرنی ہے۔وسیم اکرم نے کہاکہ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ہونے والے میچ میں ہار جیت سے فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ یہ ایونٹ ہی بہت بڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.