/

امریکی نژاد سنتیا رچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں , پولیس کو بیان دینے سے انکار

ویب ڈیسک ::امریکی نژاد سنتیا رچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سنتھیارچی کلارا اپارٹمنٹس فلیٹ نمبر 13ڈپلومیٹک انکلیو میں رہائش پذیر ہیں ، سنتھیا رچی کو بے ہوشی کی حالت میں اس کے ہمسائے اور بلڈنگ کا چوکیدار اسپتال لے کر آئے ، سنتھارچی کو پولی کلینک ہسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ، سنتھیارچی کے وارڈ کے اندر اور باہر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنتھیارچی ہوش میں آگئی ہیں اور انہوں نے پولیس کو بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.