ٹرینوں میں خوف ناک تصادم، ہلاکتوں کا خدشہ

//

پراگ: چیک ریپبلک میں 2 مسافر ٹرینوں میں خوف ناک تصادم میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو یورپی ملک چیک ریپبلک میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں تین افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ دارالحکومت پراگ سے 140 کلو میٹر دور پیش آیا، جب میونخ سے پراگ جانے والی ایکسپریس ٹرین اسٹاپ سگنل پر نہ رکی اور مقامی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور اور ایک شہری ہلاک ہوئے، ٹکراؤ کے نتیجے میں 50 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں، 8 زخمیوں کی حالت نازک تھی جس پر انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریل گاڑی میں جرمن مسافر بھی سوار تھے، معمولی زخمی ہونے والے 10 جرمن مسافروں کو ایمبولینس کے ذریعے جرمنی کے اسپتال پہنچایا گیا۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والے تینوں افراد چیک باشندے تھے۔

پولیس نے حادثے کے مقام پر کسی تخریب کاری کے امکان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابتدائی نتائج سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ تیز رفتار ٹرین اسٹاپ سگنل کو نہیں دیکھ سکی تھی  مقامی میڈیا کے مطابق آپس میں ٹکرانے والی ٹرینوں میں  جرمنی کی ہائی اسپیڈ  اور چیک کی ہائی اسپیڈ  اور چیک کی لوکل ٹرین شامل تھی، تصادم کے نتیجے میں جرمن ٹرین کا انجن تباہ ہو گیا ہے۔

Train crash in Czech Republic leaves 3 dead, dozens injured | News | DW | 04.08.2021

Czech Republic train crash: Three dead and dozens injured as two vehicles collide - Daily Star

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

جیل میں قاتل کو گھر کا کھانا کیوں مل رہا ہے؟یاسر حسین، وزیراعظم عمران خان سے شدید ناراض

Next Story

میری زندگی ادھار پر چل رہی ہے‘ازیکا ڈینیئل

Latest from اہم خبریں