#Dadandsister #BleedmyDreams #BritneySpears

والد اور بہن نے میرے خوابوں کا خون کردیا، برٹنی اسپیئرز

نیو یارک:جدت ویب ڈیسک: مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اوپر تلے دو انسٹاگرام پوسٹس میں اپنے والد اور بہن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نے میرے خوابوں کا خون کردیا ہے۔
برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پر قابض رہیں گے۔بدھ کے روز ہونے والے فیصلے پر برٹنی اسپیئرز کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو کچھ سال پہلے سوشل میڈیا پر فری برٹنی کے نام سے مہم بھی چلاتے رہے ہیں۔سالانہ کروڑوں ڈالر کمانے والی 39 سالہ برٹنی اسپیئرز کے اثاثے حیرت انگیز طور پر صرف چھ کروڑ ڈالر ہیں۔اس بارے میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ وکیلوں اور باڈی گارڈز کے معاوضوں کے علاوہ ان کی شاندار رہائش گاہ پر خرچ ہوتا ہے، جس کا مکمل کنٹرول ان کے والد اور بہن کے پاس ہے۔واضح رہے کہ 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔
والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی اسپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔
مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

20-07-2021

Next Story

حیدرآباد سندھ کی تاریخ اور شاہی بازار کےقیام کا پس منظر

Latest from عکس وآہنگ