/

ٹوکیو میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے کئی عمارتیں تباہ،19افراد لاپتا

Dangerous Land Sliding in Tokyo
Dangerous Land Sliding in Tokyo

ٹوکیو جدت ویب ڈیسک:جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں خوف ناک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی عمارتیں دب گئیں جس کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد لاپتا ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہونے والی تباہی کے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر لوگ بہت زیادہ خوف زدہ ہیں اور کچھ اس منظر کو کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں۔ٹوکیو میں حکام کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ نے سیاہ پانی کے طوفان کے ساتھ مغربی ٹوکیو کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم سے کم انیس افراد لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

وسطی جاپان کے علاقے شیزوکا کے شعبہ حادثات کے حکام کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ حادثہ گرم چشموں کی وجہ سے مشہور اتامی نامی گاں میں پیش ہفتے کے روز پیش آیا۔شعبہ حادثات کے ایک عہدیدار تاکا میشی سوگیاما نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں زمین بوس ہونیوالے گھروں میں موجود کئی افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ انیس افراد بدستور لاپتا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت کچھ لوگ جانیں بچا کر وہاں سے نکل گئے تھے مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ لینڈ سلائیڈنگ میں کتنے لوگ بچ پائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.