/

وارنر کا چھکا، بھارتی اسپنر ایشون بھی بول پڑے

David Warner and Ashwin

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ڈیوڈ وارنر کے متنازع شاٹ پر بھارتی اسپنر ایشون نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی ڈیڈ بال پر چھکا لگالر اسپورٹس مین اسپرٹ کو نظر انداز کیا جس پر انہیں بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر گوتم گمبھیر بھی ڈیوڈ وارنر پر پھٹ پڑے،ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وارنر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی حرکت کو شرمناک قرار دیا تھا اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں گمبھیر نے بھارتی اسپنر ایشون سے بھی اس پر رائے مانگی تھی۔