/

پندرہ سال عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

Decision to start corona vaccination for 15 year old children

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پندرہ سال عمر کے بچوں کی بھی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کی منظوری دیدی ہے۔ اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کیلئے ب فارم کا استعمال ہوگا۔ اس وقت ملک بھر میں 17 تا 18 سالہ افراد کی کورونا ویکسینیشن جاری ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ ماہ بعد 6 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔ 10 ستمبر کو کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی جبکہ 23 جولائی کو یہ شرح 4.89 فیصد تھی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق 15 تا 18 سال والوں کی ویکسینیشن کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا۔ اس عمر کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.