این سی بی میں طلب ہونے پر دپیکا کی منیجر لاپتا

ویب ڈیسک ::بھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل کے دوران اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر این سی بی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون کی منیجر کرشمہ پرکاش لاپتا ہوگئیں۔
این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ کی موت سے متعلق منشیات کیس کی تحقیقات کے لیے انہیں طلب کیا گیا تھا۔
انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک این سی بی عہدیدار نے اے آئی این ایس کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے بعد کرشمہ پرکاش لاپتا ہوگئیں۔
عہدیدار نے کہا کہ این سی بی کے سامنے 27 اکتوبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ کوان ٹیلنٹ منیجمنٹ کے ملازمین کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے یا نہیں۔
این سی بی کی جانب سے نئے سمن گزشتہ ماہ کرشمہ پرکاش سے 1.7 گرام چرس اور سی بی ڈی آئل کی کچھ بوتلیں قبضے میں لینے کے بعد جاری کیے گئے تھے۔