دیپیکا کا دوبارہ این سی بی کے ریڈار پر آنے کا امکان

ویب ڈیسک ::بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دیپیکا کی منیجر کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران کرشمہ کے گھر سے منشیات برآمد ہوئیں جسے ادارے نے قبضے میں لے لیا۔
دیپیکا کی منیجر کے گھر سے منشیات ملنے کے بعد امکان کیا جارہا ہے کہ ڈرگز کے معاملے میں اداکارہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی مبینہ خودکشی کے بعد پولیس تحقیقات کی گئیں تو ان کی دوست ریا چکروتی نے اعتراف کیا کہ وہ سوشانت کیلئے منشیات منگواتی رہی ہیں۔ ان معلومات پر مزید تفتیش کی گئی تو بالی وڈ کی کئی شخصیات منشیات کیس کی لپیٹ میں آ گئیں جن میں دیپیکا، ان کی مینیجر کرشمہ اور سارہ علی خان سمیت دیگر شامل تھیں۔دیپیکا کو پولیس نے طلب کیا تو انہوں نے ادارے کے ساتھ تعاون کیا تاہم اب ان کی مینیجر کرشمہ پرکاش کے گھر سے دوبارہ منشیات برآمد ہونے پر دیپیکا سے مزید تفتیش ہو سکتی ہے جس کیلئے انہیں نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کی جانب سے دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔ معاملہ مزید مشکوک اس طرح ہوا کہ کرشمہ سے جب تحقیقاتی ادارے کی جانب سے تفتیش میں تعاون کی درخواست کی گئی تو انہوں رابطہ ہی نہیں کیا۔

Mobile phones of Deepika Padukone, Rakul Preet Singh and Karishma Prakash seized in drugs case

Deepika Padukone questioned by NCB in drugs case | Hindi Movie News - Times of India