دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑاہولی ووڈ میں ناکام

نیویارک جدت ویب ڈیسک ہولی وڈ فلموں اور امریکی ٹی وی ڈراموں اور ریئلٹی شوز کے لیے دیے جانے والے معروف ایوارڈ ٹین چوائس 2017 کو حاصل کرنے میں بولی وڈ حسینائیں ناکام ہوگئیں۔دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو ان کی ہولی وڈ فلموں کی وجہ سے ٹین چوائس ایوارڈ 2017 کے نامزد کیا گیا تھا، تاہم وہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔دپیکا پڈوکون کو ان کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم ٹٹرپل ایکس دی ریٹرن  آف زینڈر کیج اور پریانکا چوپڑا کو بے واچ فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔توقع کی جا رہی تھی کہ دپیکا اور پریانکا اس بار ٹین چوائس ایوارڈ حاصل کرکے بولی وڈ میں اعلیٰ مقام حاصل کریں گی، تاہم 13 اگست کو ہونے والی تقریب میں وہ ایوارڈ حاصل نہ کر پائیں۔ٹین ایوارڈز کی تقریب 13 اگست کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جسے براہ راست امریکی ٹی وی چینل فاکس پر دکھایا گیا۔چوائس ایوارڈ کا میلہ اداکارہ ایما واٹسن لے اڑیں، جنہیں تین ایوارڈ دیے گئے، اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کی فلم ونڈر وومین بھی تین کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔جہاں ونڈر وومین نے بہترین ایکشن فلم کا ایوارڈ حاصل کیا، وہیں اس کے اداکار کرس پین کو ایکشن مرد ادکار، جب کہ گال گدوت کو ایکشن عورت اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔بہترین سائنس فکشن فلم کا ایوارڈ گارڈینز آف دی گلیکسی والیم 2 نے حاصل کیا، جب کہ بہترین سائنس فکشن اداکار کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے ہیرو کرس پراٹ اور بہترین سائنس فکشن اداکارہ کا ایوارڈ بھی اسی فلم کی اداکارہ زوئے سیڈانا کو دیا گیا۔بہترین فنٹیسی فلم کا ایوارڈ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ لے اڑی، بہترین فنٹیسی اداکار کا ایوارڈ ڈیانے جوہنسن فلم موئنا میں اداکاری دکھانے پر لے اڑے، بہترین فنٹیسی اداکارہ کا ایوارڈ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی ایما واٹسن کو دیا گیا۔بہترین ڈرامہ مووی کا ایوارڈ ایوری تھنگ، ایوری تھنگ نے حاصل کیا، جب کہ بہترین ڈرامہ مووی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ایما واٹسن لے اڑیں۔یہی نہیں ایما واٹسن کو بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں جاندار اداکاری دکھانے پر ڈان اسٹیونز کے ساتھ بہترین مووی شپ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم بے واچ کے زیک ایفرون کو بہترین مرد کامیڈی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، اسی فلم کی ولن اداکارہ کے لیے پگی چوپس نامزد ہوئی تھیں، تاہم وہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔اس بار ٹین ایوارڈز میں 7 نئی کیٹیگریز میں بھی ایوارڈز دیے گئے، جن میں چوائس تھروبیک ٹی وی شو، چوائس لیتن آرٹسٹ، چوائس گیمز، چوائس چینج میکر، چوائس لیتن سانگ، چوائس ٹی وی شپ اور چوائس مووی شپ کی کیٹیگریاں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.