پدماوتی میں دپیکا نے کونساروپ دھارا ؟

ممبئی جدت ویب ڈیسک بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم پدماوتی میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں، جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے مداح طویل عرصے سے انتظار کررہے تھے۔جس کے بعد اب آخر کار فلم میں دپیکا کا شاہانہ انداز سب کے سامنے آگیا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اپنے انداز میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ بہادری کو بھی پیش کررہی ہیں۔فلم میں رانی پدمنی کے پہلے پوسٹر میں دپیکا پڈوکون نہایت بھاری جوڑا اور زیورات زیب تن کیے ہاتھ باندھے خاموش کھڑی ہیں۔اس پوسٹر کو فلم کے تمام اداکاروں نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکانٹس پر شیئر کیا اور کہا کہ رانی پدماوتی آخر کار سامنے آگئیں۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فلم 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، تاہم اس پوسٹر پر فلم کی ریلیز تاریخ رواں سال یکم دسمبر بتائی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فلم کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر پہلے پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کی پہلی جھلک آج ریلیز کی جائے گی، جس کے بعد مداح یہ سوچ رہے تھے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر سامنے آنے والا ہے، تاہم ٹیزر تو نہیں بلکہ فلم میں دیپکا کے روپ کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.