#PTIleaderSenator #FaisalJaved #Pakistan

جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

/

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ اس قانون پر عمل درآمد، استغاثہ اورسزائیں بہت ضروری ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہے، بچوں اور خواتین کیساتھ زیادتی کرنے والے انسان نہیں، وحشی درندے ہیں، ان درندوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

اداکارہ اشنا شاہ کووڈ کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بھی وائرس میں مبتلا ہوگئیں

Next Story

ہماری گڈز ایکسپورٹ بڑھ کر 25.3 ارب ڈالر ہو گئی،، عبدالرزاق داد

Latest from اہم خبریں