/

پندرہ جولائی سے شروع ہونے والا آپریشن خیبر فور مکمل کرلیا, ڈی جی آئی ایس پی آر

جدت ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ پندرہ جولائی سے شروع ہونے والا آپریشن خیبر فور مکمل کرلیا،راجگال، شوال وادی اور ملحقہ علاقوں میں خیبر ویلی میں کلیرنس جاری ہے اس آپریشن میں ہمارے فوجی ، سپاہی شہید ہوئے راجگال میں 91 پوسٹیں بنادی ہیں بھارتی ساختہ آئی ای ڈیز بھی ملی ۔  پاک فوج کے ترجما ن میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ 2013میں سانحہ رالپنڈی میں حملے کرنے والے کا نیٹ ورک پکڑ ا گیاہے اور مسجد پر حملہ کرنے والوں میں اسی مسلک کے لوگ شامل تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ راولپنڈی میں مسجد پر حملہ کرنے والے اسی مسلک کے تھے ،مسجد میں آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا ۔اس موقع پر کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد اجمل خان کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا ۔بیان میں اس کا کہناتھا کہ میرا تعلق باجوڑ سے ہے اور میں 2012میں پاکستان آیا ،ہم 8لوگ ہیں ،ہمیں ہدایات دی گئیں کہ 10محرم کو کالے کپڑے پہنے اور حملہ کرو اس سے شعیہ اور سنی آپس میں لڑیں گے اور حالات خراب ہو جائیں گے ۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ حملے کے بعد ایسا دعویٰ کیا گیا کہ شیعہ تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے ،آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.