کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کی مقامی عدالت نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباص کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔دوران سماعت وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ کیس قابل ضمانت ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے، ملزم کو تحقیقات کیے بغیر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم حنیف کے بیان کے بعد شوکاز نہیں کیا گیا اور گرفتاری ڈال دی گئی۔ ایف آئی اے کے وکیل کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ یہ ابتدائی مرحلہ ہے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم عدالتی حکم پر ریمانڈ پر ہے۔تحقیقات مکمل ہونے کے بنا ضمانت نہیں دی جا سکتی کیونکہ کیس ناقابل ضمانت ہے۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو 28 ستمبر تک ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ملزم بڑے پیمانے پر غیر قانونی پاکستانی کرنسی حوالہ ہنڈی کے ذریعہ بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے کنیڈا، امریکہ اور تھائی لینڈ اثاثے بنائے، ملزم کے خلاف فارن اکیس چینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔