تعلیم ہی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ ہے‘ نیئررضا

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر اور قدرت کا انمول تحفہ ہے اس کی حفاظت اور ترقی کے لئے ہم سب کو اپنے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ متحد ہوکر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لانڈھی نمبر6میں بلدیہ کورنگی کے تحت جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں انٹر کالجیٹ تقریری مقابلے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقابلے میں ضلع کورنگی کے تمام کالجز کے طلبہ نے حصہ لیا اور مقالے پیش کیئے اس موقع پر وائس چیئر مین سید احمر علی ،ضلع کورنگی کے یوتھ کونسلر جنید احمد ،بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلع میں اپنے زیر انتظام درسگاہوں کو اپ گریڈ کررہی ہے تاکہ ہم باہمی تعاون کے ذریعے اپنے ضلع کورنگی میں تعلیمی نظام میں اصلاحات لاسکیں اور تعلیم کو فروغ دیکر پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دے سکیں انہوں نے کہاکہ انشا اللہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ذہنوں میں پائے جانے والی تفریق کا خاتمہ کرسکیں اور سرکاری و نجی اسکولوں کی تفریق کا خاتمہ کرسکیں بلدیہ کورنگی انہی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ کورنگی جہاں تعلیمی نظام کو بہتر بنا رہی ہے وہیں درسگاہوں کی عمارت کو بھی ماڈل طرز پر تعمیر کررہے ہیںچیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے تقاریری مقابلے میں طلبہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے مقالوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے اور انشا اللہ ہمارے یہ نوجوان اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں اپنا ،شہر اور وطن کا نام روشن کرینگے تقریب میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ تعلیم ہی ترقی کا ضامن ہے فروغ تعلیم کے ذریعے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ تعلیم کو فروغ دیکر ہم معاشرے میں تبدیلی اور اپنے ملک کو ترقی کے بام عروج پر پہنچا سکتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر چیئر مین سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے تقاریری مقابلے میں کامیاب طلبہ میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے انعامات و اسناد تقسیم کئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.