بلدیہ کورنگی ‘رین ایمرجنسی ‘چھٹیاں منسوخ ‘کنٹرول روم فعال

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے دیا ،تمام محکموں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے دوران برسات بلاتعطل بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے کنٹرول روم فعال کردیا گیا ،بلدیہ کورنگی کے تحت جاریبرساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو تیز اور ہنگامی بنیادوں پر نالوں کو صاف کرکے نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جارہا ہے۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے نالوں کی صفائی میں حائل غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ برساتی نالوں کی آفادیت کو قائم و دائم رکھنے کے لئے بلدیہ کورنگی سے تعائون کریں نالوں پر تعمیرات اور کوڑا کرکٹ ،کچرا ڈالنے سے گریز کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھ کر نکاسی آب کے نظام کو درست رکھا جاسکے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ کورنگی زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر متوقع برسات کے پیش نظر جاری رین ایمرجنسی انتظامات اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،ڈسٹرکٹ کونسل کے اراکین اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ،چیئر مین سید نیئر رضا بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی انتظامات کو حتمی شکل دیا جائے اور برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو تیز کیا جائے انہوںنے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے نالوں کی صفائی کے عمل کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلعی حدود میں سیوریج فلو کو درست کیا جائے تاکہ دوران برسات نکاسی آب کے نظام کو سہل بنا کر عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.