!!! ڈولفن مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب

کراچی جدت ویب ڈیسک یوں توپوری دنیا میں انسان جس قدرتیزی سے اپنی تہذیبی اقدار میں تنزلی کی طرف گامزن ہے وہاں انسانیت تک شرماجاتی ہے،تاہم اس صورتحال میں بھی کچھ ایسی اقوام اور ایسے ادارے ہیںجو  انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند اور حیوانات کی زندگیوں کو لاحق مسائل کے ادراک اور ان کی بقاء کیلئے کوششوں کے حوالے سے خبریں خوش آئند ہے ا ور اسی حوالے سے عالمی سطح پر کئی ادارے کام بھی کرتے ہیں جن میں ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ ڈبلیو ڈبلیو ایف سمیت کئی ایک شامل ہیں اور اسی حوالے سے جہاںکئی قسم کے سروے ہر سال پوری دنیا میںنایاب اقسام کے چرند پرند کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے حوالے سے کئے جاتے ہیں وہیں پاکستان میں بھی اس حوالے سے سروے کئے جاتے ہیں جن میں دریائے سندھ میں پائی جانے والی نادر و نایاب قسم کی ڈولفن کی زندگی کو لاحق کئی قسم کے ماحولیاتی خطرات کے علاوہ ان کے ساتھ جاری”ناروا سلوک“جیسی شرمناک خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں،یہاں ان تمام کے اعداد و شمار بیان کرنا مقصود نہیںبلکہ ایک دکان پر لٹکی یہ نایاب نسل ڈولفن کئی قسم کے سوالات کو جنم دے رہی ہے کہ اب کیاڈلفن کا گوشت بھی فروخت کیا جائے گا اور ان نایاب آبی مخلوق کے تحفظ کیلئےقائم اداروں کی کارکردگی کیا ہے؟؟واضح رہے کہ عالمی سطح پر ان نایاب آبی مخلوق کے تحفظ کے متعدد معاہدے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں کے درمیان موجود ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

 

Fish

Leave a Reply

Your email address will not be published.