امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Turkey

واشنگٹن جدت ویب ڈیسک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن نے علاقائی سلامتی کے موضوع پر ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دونوں صدور نے علاقائی سکیورٹی کو بہتر بنانے اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کو بھی اپنی گفتگو کا حصہ بنایا۔ ترک صدر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور امریکا کو علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنے ہوں گے۔ یہ ٹیلی فونک رابطہ امریکا اور ترکی کے باہمی تعلقات میں گرم جوشی کم ہونے کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.