/

نورحسن اور ربا ب ہاشم نئی ڈرامہ سیریل ”صلہ محبت“میں اکٹھے نظر آئیں گے

نورحسن اور ربا ب ہاشم نئی ڈرامہ سیریل ”صلہ محبت“میں اکٹھے نظر آئیں گے
نورحسن اور ربا ب ہاشم نئی ڈرامہ سیریل ”صلہ محبت“میں اکٹھے نظر آئیں گے

لاہور:جدت ویب ڈیسک: باصلاحیت اداکارہ رباب ہاشم اور نورحسن ہم ٹی وی کے نئے ڈرامہ سیریل ”صلہ محبت“ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس ڈرامے کی کہانی محبت کے مثلث میں پھنسے تین افراد کی کہانی پر مشتمل ہے جسے نادیہ احمد نے تحریرکیا ہے،سنسنی سے بھرپور یہ ڈرا مہ مومنہ درید کی پیشکش ہے جس کی ہدایات عدیل صدیقی نے دی ہیں ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں مومنہ اقبال،شاہین خان،عائشہ مرزا،اور وسیم عباس شامل ہیں۔اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ربا ب ہاشم کا کہناتھا کہ مجھے اس ڈرامے میں اپناکردار بہت پسند آیاہے میں نے اس ڈرامے میں علیزہ کا کردار اداکیا ہے جوکہ ایک خوش طبیعت اور خوش قسمت لڑکی ہے یہ وہ لڑکی ہے جو اس وقت تک ایک بہترین زندگی گزار رہی ہوتی ہے جب تک وہ ایک بڑی مشکل کا شکار نہیں ہوتی،یہ ایک ذبردست کہانی ہے جس میں بہت سے موڑ ہیں اوعاس میں میرا کردار تغیرپذیر ہوتارہاہے میرے خیال میں ناظرین میرے اس نئے پراجیکٹ سے لطف اندوزہوں گے،اس موقع پر نورحسن کا کہناتھا کہ ایک سال بعد دوبارہ سکرین پر واپسی پر بہت جوش ہوں اس ڈرامے میں میرا کردار انتہائی مختلف ہے ڈرامے کی کہانی میں بہت سے موڑ ہیں جو اسے مذید دلچسپ بناتے ہیں،مجھے امید ہے کہ ناظرین اس ڈرامے کو ضرور پسندکریں گے۔ڈرامہ بہت جلد ہم ٹی وی سے پیش کیاجائیگا۔