ڈاکٹرعاصم حسین علاج کی غرض سے لندن روانہ

PPPP

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدراورسابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد ڈاکٹرعاصم حسین اتوار کی صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی پرواز ای کے 601سے علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرعاصم کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں تاہم شیڈول کے مطابق وہ 7 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 15 اپریل 2017 کو ڈاکٹرعاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت اور سپریم کورٹ نے 29 اگست کو حکومت سے ان کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ پاکستان میرا گھر ہے واپس ضرور آئوںگا۔واپسی کب ہوگی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میرا گھر ہے ضرور واپس آئوںگا، ابھی تو فی الحال علاج کرانے کے لےے جارہاہوں پہلے اپنا علاج کرائوں گا پھر دوسروں کا علاج کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.