کراچی کا سول اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب،مراد علی شاہ کا اعلان

کراچی جدت ویب ڈیسک ::پاکستان میں جذام کے مریضوں کی مسیحا آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے ان سے منسوب کردیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں واقع سول اسپتال کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ رتھ فاؤ فخر سندھ اور فخر پاکستان ہیں۔ اسپتال کا نام تبدیل کر کے اسے رتھ فاؤ سے منسوب کرنے کا مقصد انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھیں اور جذام کے مریضوں کے لیے ان کا ادارہ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی بھی کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.