دبئی میں خواتین کے لیے خصوصی ایمبولینس سروس کا آغاز

دبئی جدت ویب ڈیسک دبئی کی ایمبولینس سروسز فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین کے لیے خصوصی ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے جو اپنی نوعیت کی منفرد سروس ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمبولینس سروس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران دبئی میں ادارے کو خواتین کی جانب سے ایمبولینس سروس کے لیے 55 درخواستیں موصول ہوئیں۔ایمبولینس سروسز فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ’فی میل ریسپانڈر‘ کے عنوان سے شروع کی گئی اس منفرد ایمبولینس سروس کا مقصد خواتین کی پرائیسویسی کا تحفظ اور انہیں جلد از جلد طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایمبولینس فراہم کرنا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ خواتین کی سہولت کے لیے ایمبولینس سروس صرف گاڑی تک محدود نہیں بلکہ ہر گاڑی میں مناسب طبی سہولیات اور بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ طبی عملہ بھی موجود ہوتا ہے۔ایمبولینس کی ایک خاتون ڈرائیور نے بتایا کہ ایمبولینس کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی ضرورت کے مطابق گاڑی، ڈاکٹر یا خصوصی نگہداشت وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے ایمبولینس سروس ہرطرح کے حادثات کے لیے دستیاب ہے۔ ٹریفک حادثے، زچگی یا کسی بھی دوسرے کیس میں خواتین کو ایمبولینس سروس ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہے۔دبئی میں خواتین کے لیے ایمبولینس سروس کو شہریوں کی جانب سے غیر معمولی طور پر پذیرائی فراہم کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.