مصر میںدریافت ہونے والی 3حنوط شدہ لاشیںکس کی ہیں؟؟؟

جدت ریسرچ ڈیسک ماہرین آثارِ قدیمہ نے ایک مقبرہ دریافت کیا ہے جودارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں 400 میل کے فاصلے پر دریائے نیل کے ساحلی شہر الاقصر میںواقع ہے جس میں بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ مقبرہ  شاہی سنار کا ہےان کے ساتھ ایک خاتون اور دو نوجوان لڑکوں کی حنوط شدہ لاشیں بھیملی ہیں۔یہمقبرہ ماہرین کے مطابق 16ویں سے 11ویں صدی قبل مسیح کی شاہی سلطنت میں بنا تھا۔ ان میں ایک مجسمہ امینن ہاٹ نامی سنار کا ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ  تینوں حنوط شدہ لاشوں کا امینن ہاٹ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟ مصری وزارت  آثار قدیمہکا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 50 سال تھی جن کی موت ہڈیوں کی بیماری کی وجہ سے ہوئی ان کے دو بیٹوں کی عمریں 20 اور 30 سال بتائی گئی ہیں اور ان کی لاشیں اب بھی بہتر حالت میں ہیں۔آثار قدیمہ کے وزیر خالد الانانی کا کہنا ہے کہ امینن ہاٹ کے بارے میں خیال ہے کہ یہ سب سے طاقتور گاڈ امن کے دور میں ان کے سنار تھے، ہم نے مقبرے کے اندر اور باہر تدفین سے متعلق بہت سے آلات دیکھے ہیںاور حنوط شدہ لاشوں، مخصوص تابوتوں، مردوں کے لیے کنگھیوں، ماسک، کچھ زیورات اور مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.