/

عید کے تین روز تک قصاب ’’وی آئی پیز‘‘

کراچی جدت ویب ڈیسک قصابوں کو عید الاضحی کی مناسبت سے آج سے تین روز تک ’’ وی آئی پیز ‘‘ کا درجہ حاصل ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق عوام کی کوشش ہوتی ہے کہ عید الاضحی پرجلد سے جلد اپنا جانور ذبح کرکے گوشت کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے جس کے لئے قصابوں سے پیشگی رابطے کرلئے گئے ہیں ۔ شہریوں کی طرف سے عید الاضحی سے ایک روز قبل بھی قصابوں سے ٹیلیفونک رابطے اور بالواسطہ ملاقاتیں کر کے قربانی کا جانور ذبح کرنے کےلئے طے شدہ وقت کے بارے میں دوبارہ تصدیق کی گئی ۔ اس موقع پر قصابوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کا لالچ بھی دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.