چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ جمعرات کو اور عید الاضحی دو ستمبر ہفتے کو ہوگی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :: ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ جمعرات کو اور عید الاضحی دو ستمبر ہفتے کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے، لاہور میں اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اوقاف طاہر بخاری نے کی اسی طرح اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مرکزی شہر اور گرد و نواح سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کی وصولی کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔اسی ضمن میں محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، لاہور میں غروب آفتاب کا وقت 6 بج کر 41 منٹ تھا، ذوالحجہ کا چاند7 بج کر 11 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا، ذوالحجہ کےچاند کی عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے تاہم اس کے نظر آنے کے امکان بہت کم ہیںزونل کمیٹیوں کے مطابق لاہور اور اسلام آباد میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا اور اس ضمن میں شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.