England decided to stop their players from the Kashmir Premier League to please India
England decided to stop their players from the Kashmir Premier League to please India

انگلینڈ نے بھارت کی خوشنودی کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا

/

ممبئی: جدت ویب ڈیسک:انگلینڈ نی بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے سارے احسان بھلا دیئے،انگلینڈ نے بھارتی ایما پر اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

یہ بات خود بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا کو بتائی،ان کے مطابق یہ بات درست ہے کہ ای سی بی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر لیگ کیلیے ریلیز نہیں کر رہا،ہمیں پاکستان سپر لیگ سے کوئی مسئلہ نہیں مگر کشمیر میں ایونٹ نہیں ہونے دیں گے،

ہم اپنی حکومت کے موقف پر قائم ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس کورونا وبا عروج پر ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم انگلینڈ بھیجی تھی مگر ای سی بی نے اس کا بھی لحاظ نہیں کیا،اس نے پاکستان کے سارے احسانات فراموش کردیے،اس کی بڑی وجہ بھارتی خوشنودی ہے جس نے اپنی خواتین کرکٹرز کو دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت دی،مینز ایونٹ میں بھی چند بھارتیوں کی شرکت پر بات چیت جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

Next Story

9 پاکستانی پلیئرز کا محدود تفریحی دورہ ٹوکیوختم

Latest from تازہ ترین